Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< کلام، سوموار، 14 جولائی 2025

کِتابِ مُقادّس

خُداوند کا خَوف عِلم کا شرُوع ہے۔

امثال 1‏:7

مَیں اپنا خَوف اُن کے دِل میں ڈالُوں گا تاکہ وہ مُجھ سے برگشتہ نہ ہوں۔ ہاں مَیں اُن سے خُوش ہو کر اُن سے نیکی کرُوں گا۔

یرمیاہ 32‏:40‏-41

امثال 1 (کِتابِ مُقادّس)

4 سادہ دِلوں کو ہوشیاری۔ جوان کو عِلم اور تمِیز بخشنے کے لِئے
5 تاکہ دانا آدمی سُن کر عِلم میں ترقّی کرے اور فہِیم آدمی درُست مشوَرت تک پُہنچے۔
6 جِس سے مِثل اور تمثِیل کو۔ داناؤں کی باتوں اور اُن کے مُعمّوں کو سمجھ سکے۔
7 خُداوند کا خَوف عِلم کا شرُوع ہے لیکن احمق حِکمت اور تربِیّت کی حقارت کرتے ہیں۔
8 اَے میرے بیٹے! اپنے باپ کی تربِیّت پر کان لگا اور اپنی ماں کی تعلِیم کو ترک نہ کر۔
9 کیونکہ وہ تیرے سر کے لِئے زِینت کا سِہرا اور تیرے گلے کے لِئے طَوق ہوں گی۔
10 اَے میرے بیٹے! اگر گُنہگار تُجھے پُھسلائیں تُو رضامند نہ ہونا۔

Read more...(to top)

یرمیاہ 32 (کِتابِ مُقادّس)

37 دیکھ مَیں اُن کو اُن سب مُلکوں سے جہاں مَیں نے اُن کو اپنے غَیظ و غضب اور قہرِ شدِید سے ہانک دِیا ہے جمع کرُوں گا اور اِس مقام میں واپس لاؤُں گا اور اُن کو امن سے آباد کرُوں گا۔
38 اور وہ میرے لوگ ہوں گے اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔
39 اور مَیں اُن کو یک دِل اور یک روِش بنا دُوں گا اور وہ اپنی اور اپنے بعد اپنی اَولاد کی بھلائی کے لِئے ہمیشہ مُجھ سے ڈرتے رہیں گے۔
40 اور مَیں اُن سے ابدی عہد کرُوں گا کہ اُن کے ساتھ بھلائی کرنے سے باز نہ آؤں گا اور مَیں اپنا خَوف اُن کے دِل میں ڈالُوں گا تاکہ وہ مُجھ سے برگشتہ نہ ہوں۔
41 ہاں مَیں اُن سے خُوش ہو کر اُن سے نیکی کرُوں گا اور یقِیناً دِل و جان سے اُن کو اِس مُلک میں لگاؤُں گا۔
42 کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ جِس طرح مَیں اِن لوگوں پر یہ تمام بلایِ عظِیم لایا ہُوں اُسی طرح وہ تمام نیکی جِس کا مَیں نے اُن سے وعدہ کِیا ہے اُن سے کرُوں گا۔
43 اور اِس مُلک میں جِس کی بابت تُم کہتے ہو کہ وہ وِیران ہے۔ وہاں نہ اِنسان ہے نہ حَیوان۔ وہ کسدیوں کے حوالہ کِیا گیا۔ پِھر کھیت خرِیدے جائیں گے۔
44 بِنیمِین کے عِلاقہ میں اور یروشلیِم کی نواحی میں اور یہُوداؔہ کے شہروں میں اور کوہِستان کے اور وادی کے اور جنُوب کے شہروں میں لوگ رُوپیہ دے کر کھیت خرِیدیں گے اور قبالے لِکھا کر اُن پر مُہر لگائیں گے اور گواہ ٹھہرائیں گے کیونکہ مَیں اُن کی اسِیری کو مَوقُوف کر دُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

The fear of the Lord is the beginning of knowledge.

Proverbs 1:7

I will put the fear of me in their hearts, that they may not turn from me. I will rejoice in doing them good.

Jeremiah 32:40-41

امثال 1 (English Standard Version)

4 to give prudence to the simple,
knowledge and discretion to the youth—
5 Let the wise hear and increase in learning,
and the one who understands obtain guidance,
6 to understand a proverb and a saying,
the words of the wise and their riddles.
7 The fear of the Lord is the beginning of knowledge;
fools despise wisdom and instruction.
8 Hear, my son, your father's instruction,
and forsake not your mother's teaching,
9 for they are a graceful garland for your head
and pendants for your neck.
10 My son, if sinners entice you,
do not consent.

Read more...(to top)

یرمیاہ 32 (English Standard Version)

37 Behold, I will gather them from all the countries to which I drove them in my anger and my wrath and in great indignation. I will bring them back to this place, and I will make them dwell in safety.
38 And they shall be my people, and I will be their God.
39 I will give them one heart and one way, that they may fear me forever, for their own good and the good of their children after them.
40 I will make with them an everlasting covenant, that I will not turn away from doing good to them. And I will put the fear of me in their hearts, that they may not turn from me.
41 I will rejoice in doing them good, and I will plant them in this land in faithfulness, with all my heart and all my soul.
42 “For thus says the Lord: Just as I have brought all this great disaster upon this people, so I will bring upon them all the good that I promise them.
43 Fields shall be bought in this land of which you are saying, ‘It is a desolation, without man or beast; it is given into the hand of the Chaldeans.’
44 Fields shall be bought for money, and deeds shall be signed and sealed and witnessed, in the land of Benjamin, in the places about Jerusalem, and in the cities of Judah, in the cities of the hill country, in the cities of the Shephelah, and in the cities of the Negeb; for I will restore their fortunes, declares the Lord.”

Read more...(to top)