Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، اتوار، 24 اگست 2025

کِتابِ مُقادّس

لگانے والا اور پانی دینے والا دونوں ایک ہیں لیکن ہر ایک اپنا اجراپنی مِحنت کے مُوافِق پائے گا۔

١۔کُرنتھیوں 3‏:8

دیکھ مَیں جلد آنے والا ہُوں اور ہر ایک کے کام کے مُوافِق دینے کے لِئے اَجر میرے پاس ہے۔

مکاشفہ 22‏:12

١۔کُرنتھیوں 3 (کِتابِ مُقادّس)

5 اپُلّوؔس کیا چِیز ہے؟ اور پَولُس کیا؟ خادِم۔ جِن کے وسِیلہ سے تُم اِیمان لائے اور ہر ایک کی وہ حَیثِیّت ہے جو خُداوند نے اُسے بخشی۔
6 مَیں نے درخت لگایا اور اپُلّوؔس نے پانی دِیا مگر بڑھایا خُدا نے۔
7 پس نہ لگانے والا کُچھ چِیز ہے نہ پانی دینے والا مگر خُدا جو بڑھانے والا ہے۔
8 لگانے والا اور پانی دینے والا دونوں ایک ہیں لیکن ہر ایک اپنا اجر اپنی مِحنت کے مُوافِق پائے گا۔
9 کیونکہ ہم خُدا کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ تُم خُدا کی کھیتی
اور خُدا کی عِمارت ہو۔
10 مَیں نے اُس تَوفِیق کے مُوافِق جو خُدا نے مُجھے بخشی دانا مِعمار کی طرح نیو رکھّی اور دُوسرا اُس پر عِمارت اُٹھاتا ہے۔ پس ہر ایک خبردار رہے کہ وہ کَیسی عِمارت اُٹھاتا ہے۔
11 کیونکہ سِوا اُس نیو کے جو پڑی ہُوئی ہے اور وہ یِسُوعؔ مسِیح ہے کوئی شخص دُوسری نہیں رکھ سکتا۔

Read more...(to top)

مکاشفہ 22 (کِتابِ مُقادّس)

9 اُس نے مُجھ سے کہا خبردار! اَیسا نہ کر۔ مَیں بھی تیرا اور تیرے بھائی نبیوں اور اِس کِتاب کی باتوں پر عمل کرنے والوں کا ہم خِدمت ہُوں۔ خُدا ہی کو سِجدہ کر۔
10 پِھر اُس نے مُجھ سے کہا اِس کِتاب کی نبُوّت کی باتوں کو پَوشِیدہ نہ رکھّ کیونکہ وقت نزدِیک ہے۔
11 جو بُرائی کرتا ہے وہ بُرائی ہی کرتا جائے اور جو نجِس ہے وہ نجِس ہی ہوتا جائے اور جو راست باز ہے وہ راست بازی ہی کرتا جائے اور جو پاک ہے وہ پاک ہی ہوتا جائے۔
12 دیکھ مَیں جلد آنے والا ہُوں اور ہر ایک کے کام کے مُوافِق دینے کے لِئے اَجر میرے پاس ہے۔
13 مَیں الفا اور اومیگا۔ اَوّل و آخِر۔ اِبتدا و اِنتہا ہُوں۔
14 مُبارک ہیں وہ جو اپنے جامے دھوتے ہیں کیونکہ زِندگی کے درخت کے پاس آنے کا اِختیار پائیں گے اور اُن دروازوں سے شہر میں داخِل ہوں گے۔
15 مگر کُتّے اور جادُوگر اور حرام کار اور خُونی اور بُت پَرست اور جُھوٹی بات کا ہر ایک پسند کرنے اور گھڑنے والا باہر رہے گا۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

He who plants and he who waters are one, and each will receive his wages according to his labor.

1 Corinthians 3:8

Behold, I am coming soon, bringing my recompense with me, to repay everyone for what he has done.

Revelation 22:12

١۔کُرنتھیوں 3 (English Standard Version)

5 What then is Apollos? What is Paul? Servants through whom you believed, as the Lord assigned to each.
6 I planted, Apollos watered, but God gave the growth.
7 So neither he who plants nor he who waters is anything, but only God who gives the growth.
8 He who plants and he who waters are one, and each will receive his wages according to his labor.
9 For we are God's fellow workers. You are God's field, God's building.
10 According to the grace of God given to me, like a skilled master builder I laid a foundation, and someone else is building upon it. Let each one take care how he builds upon it.
11 For no one can lay a foundation other than that which is laid, which is Jesus Christ.

Read more...(to top)

مکاشفہ 22 (English Standard Version)

9 but he said to me, “You must not do that! I am a fellow servant with you and your brothers the prophets, and with those who keep the words of this book. Worship God.”
10 And he said to me, “Do not seal up the words of the prophecy of this book, for the time is near.
11 Let the evildoer still do evil, and the filthy still be filthy, and the righteous still do right, and the holy still be holy.”
12 “Behold, I am coming soon, bringing my recompense with me, to repay everyone for what he has done.
13 I am the Alpha and the Omega, the first and the last, the beginning and the end.”
14 Blessed are those who wash their robes, so that they may have the right to the tree of life and that they may enter the city by the gates.
15 Outside are the dogs and sorcerers and the sexually immoral and murderers and idolaters, and everyone who loves and practices falsehood.

Read more...(to top)