Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، جمعہ، 19 ستمبر 2025

کِتابِ مُقادّس

خُدا کا کلام پَھیلتا رہا اور یروشلِیم میں شاگِردوں کا شُماربُہت ہی بڑھتا گیا۔

اعمال 6‏:7

وہ اپنا حُکم زمِین پر بھیجتا ہے۔ اُس کا کلام نہایت تیز رَو ہے۔

زبور 147‏:15

اعمال 6 (کِتابِ مُقادّس)

4 لیکن ہم تو دُعا میں اور کلام کی خِدمت میں مشغُول رہیں گے۔
5 یہ بات ساری جماعت کو پسند آئی۔ پس اُنہوں نے ستِفَنُس نام ایک شخص کو جو اِیمان اور رُوحُ القُدس سے بھرا ہُؤا تھا اور فِلِپُّس اور پرُخُرس اور نِیکانور اور تِیموؔن اور پرمناؔس کو اور نیکُلاؤؔس کو جو نومُرِید یہُودی انطاکی تھا چُن لِیا۔
6 اور اِنہیں رسُولوں کے آگے کھڑا کِیا۔ اُنہوں نے دُعا کر کے اُن پر ہاتھ رکھّے۔
7 اور خُدا کا کلام پَھیلتا رہا اور یروشلِیم میں شاگِردوں کا شُمار بُہت ہی بڑھتا گیا اور کاہِنوں کی بڑی گروہ اِس دِین کے تحت میں ہو گئی۔
8 اور ستِفَنُس فضل اور قُوّت سے بھرا ہُؤا لوگوں میں بڑے بڑے عجِیب کام اور نِشان ظاہِر کِیا کرتا تھا۔
9 کہ اُس عِبادت خانہ سے جو لِبرتیِنوں کا کہلاتا ہے اور کُریِنیوں اور اِسکندریوں اور اُن میں سے جو کِلِکیہ اور آسِیہ کے تھے بعض لوگ اُٹھ کر ستِفَنُس سے بحث کرنے لگے۔
10 مگر وہ اُس دانائی اور رُوح کا جِس سے وہ کلام کرتا تھا مُقابلہ نہ کر سکے۔

Read more...(to top)

زبور 147 (کِتابِ مُقادّس)

12 اَے یروشلِیم! خُداوند کی سِتایش کر۔
اَے صِیُّون! اپنے خُدا کی سِتایش کر۔
13 کیونکہ اُس نے تیرے پھاٹکوں کے بینڈوں کو مضبُوط کِیا ہے۔
اُس نے تیرے اندر تیری اَولاد کو برکت دی ہے۔
14 وہ تیری حدُود میں امن رکھتا ہے۔
وہ تُجھے اچھّے سے اچھّے گیہُوں سے آسُودہ کرتا ہے۔
15 وہ اپنا حُکم زمِین پر بھیجتا ہے۔
اُس کا کلام نہایت تیز رَو ہے۔
16 وہ برف کو اُون کی مانِند گِراتا ہے۔
اور پالے کو راکھ کی مانِند بکھیرتا ہے۔
17 وہ یخ کو لُقموں کی مانِند پھینکتا ہے۔
اُس کی ٹھنڈ کون سہہ سکتا ہے؟
18 وہ اپنا کلام نازِل کر کے اُن کو پِگھلا دیتا ہے۔
وہ ہوا چلاتا ہے اور پانی بہنے لگتا ہے۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

The word of God continued to increase, and the number of the disciples multiplied greatly in Jerusalem.

Acts 6:7

He sends out his command to the earth; his word runs swiftly.

Psalm 147:15

اعمال 6 (English Standard Version)

4 But we will devote ourselves to prayer and to the ministry of the word.”
5 And what they said pleased the whole gathering, and they chose Stephen, a man full of faith and of the Holy Spirit, and Philip, and Prochorus, and Nicanor, and Timon, and Parmenas, and Nicolaus, a proselyte of Antioch.
6 These they set before the apostles, and they prayed and laid their hands on them.
7 And the word of God continued to increase, and the number of the disciples multiplied greatly in Jerusalem, and a great many of the priests became obedient to the faith.
8 And Stephen, full of grace and power, was doing great wonders and signs among the people.
9 Then some of those who belonged to the synagogue of the Freedmen (as it was called), and of the Cyrenians, and of the Alexandrians, and of those from Cilicia and Asia, rose up and disputed with Stephen.
10 But they could not withstand the wisdom and the Spirit with which he was speaking.

Read more...(to top)

زبور 147 (English Standard Version)

12 Praise the Lord, O Jerusalem!
Praise your God, O Zion!
13 For he strengthens the bars of your gates;
he blesses your children within you.
14 He makes peace in your borders;
he fills you with the finest of the wheat.
15 He sends out his command to the earth;
his word runs swiftly.
16 He gives snow like wool;
he scatters hoarfrost like ashes.
17 He hurls down his crystals of ice like crumbs;
who can stand before his cold?
18 He sends out his word, and melts them;
he makes his wind blow and the waters flow.

Read more...(to top)