Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، جمعہ، 4 اپریل 2025

کِتابِ مُقادّس

مَیں بِستر پر تُجھے یاد کرُوں گا اور رات کے ایک ایک پہر میں تُجھ پر دِھیان کرُوں گا۔

زبور 63‏:6

جب اندھیرے میں بَیٹُھوں گا۔ تو خُداوند میرا نُور ہو گا۔

میکاہ 7‏:8

زبور 63 (کِتابِ مُقادّس)

3 کیونکہ تیری شفقت زِندگی سے بہتر ہے۔
میرے ہونٹ تیری تعرِیف کریں گے۔
4 اِسی طرح مَیں عُمر بھر تُجھے مُبارک کہُوں گا
اور تیرا نام لے کر اپنے ہاتھ اُٹھایا کرُوں گا۔
5 میری جان گویا گُودے اور چربی سے سیر ہو گی
اور میرا مُنہ مسرُور لبوں سے تیری تعرِیف کرے گا
6 جب مَیں بِستر پر تُجھے یاد کرُوں گا
اور رات کے ایک ایک پہر میں تُجھ پر دِھیان
کرُوں گا
7 اِس لِئے کہ تُو میرا مددگار رہا ہے
اور مَیں تیرے پروں کے سایہ میں خُوشی مناؤُں گا۔
8 میری جان کو تیری ہی دُھن ہے۔
تیرا دہنا ہاتھ مُجھے سنبھالتا ہے
9 پر جو میری جان کی ہلاکت کے درپَے ہیں
وہ زمِین کے اسفل میں چلے جائیں گے۔

Read more...(to top)

میکاہ 7 (کِتابِ مُقادّس)

5 کِسی دوست پر اِعتماد نہ کرو۔ ہم راز پر بھروسا نہ رکھّو۔ ہاں اپنے مُنہ کا دروازہ اپنی بِیوی کے سامنے بند رکھّو۔
6 کیونکہ بیٹا اپنے باپ کو حقِیر جانتا ہے اور بیٹی اپنی ماں کے اور بہُو اپنی ساس کے خِلاف ہوتی ہے اور آدمی کے دُشمن اُس کے گھر ہی کے لوگ ہیں۔
7 لیکن مَیں خُداوند کی راہ دیکُھوں گا اور اپنے نجات دینے والے خُدا کا اِنتِظار کرُوں گا میرا خُدا میری سُنے گا۔
8 اَے میرے دُشمن مُجھ پر شادمان نہ ہو کیونکہ جب مَیں گِرُوں گا تو اُٹھ کھڑا ہُوں گا۔ جب اندھیرے میں بَیٹُھوں گا۔ تو خُداوند میرا نُور ہو گا۔
9 مَیں خُداوند کے قہر کی برداشت کرُوں گا کیونکہ مَیں نے اُس کا گُناہ کِیا ہے جب تک وہ میرا دعویٰ ثابِت کر کے میرا اِنصاف نہ کرے۔ وہ مُجھے رَوشنی میں لائے گا اور مَیں اُس کی صداقت کو دیکُھوں گا۔
10 تب میرا دُشمن جو مُجھ سے کہتا تھا خُداوند تیرا خُدا کہاں ہے یہ دیکھ کر رُسوا ہو گا۔ میری آنکھیں اُسے دیکھیں گی۔ وہ گلِیوں کی کِیچ کی مانِند پایمال کِیا جائے گا۔
11 تیری فصِیل کی تعمِیر کے روز تیری حدُود بڑھائی جائیں گی۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

I remember you upon my bed, and meditate on you in the watches of the night.

Psalm 63:6

When I sit in darkness, the Lord will be a light to me.

Micah 7:8

زبور 63 (English Standard Version)

3 Because your steadfast love is better than life,
my lips will praise you.
4 So I will bless you as long as I live;
in your name I will lift up my hands.
5 My soul will be satisfied as with fat and rich food,
and my mouth will praise you with joyful lips,
6 when I remember you upon my bed,
and meditate on you in the watches of the night;
7 for you have been my help,
and in the shadow of your wings I will sing for joy.
8 My soul clings to you;
your right hand upholds me.
9 But those who seek to destroy my life
shall go down into the depths of the earth;

Read more...(to top)

میکاہ 7 (English Standard Version)

5 Put no trust in a neighbor;
have no confidence in a friend;
guard the doors of your mouth
from her who lies in your arms;
6 for the son treats the father with contempt,
the daughter rises up against her mother,
the daughter-in-law against her mother-in-law;
a man's enemies are the men of his own house.
7 But as for me, I will look to the Lord;
I will wait for the God of my salvation;
my God will hear me.
8 Rejoice not over me, O my enemy;
when I fall, I shall rise;
when I sit in darkness,
the Lord will be a light to me.
9 I will bear the indignation of the Lord
because I have sinned against him,
until he pleads my cause
and executes judgment for me.
He will bring me out to the light;
I shall look upon his vindication.
10 Then my enemy will see,
and shame will cover her who said to me,
“Where is the Lord your God?”
My eyes will look upon her;
now she will be trampled down
like the mire of the streets.
11 A day for the building of your walls!
In that day the boundary shall be far extended.

Read more...(to top)