Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، ہفتہ، 5 اپریل 2025

کِتابِ مُقادّس

اَے زمِین ہِراسان نہ ہو۔ خُوشی اور شادمانی کر کیونکہ خُداوند نے بڑے بڑے کام کِئے ہیں۔

یوایل 2‏:21

مریمؔ نے کہا:

کیونکہ اُس قادِر نے میرے لِئے بڑے بڑے کام کِئے ہیں اور اُس کا نام پاک ہے۔

لوقا 1‏:49

یوایل 2 (کِتابِ مُقادّس)

18 تب خُداوند کو اپنے مُلک کے لِئے غَیرت آئی
اور اُس نے اپنے لوگوں پر رحم کِیا۔
19 پِھر خُداوند نے اپنے لوگوں سے فرمایا
مَیں تُم کو اناج اور نئی مَے اور تیل عطا فرماؤُں گا
اور تُم اُن سے سیر ہو گے
اور مَیں پِھر تُم کو قَوموں میں رُسوا نہ کرُوں گا۔
20 اور شِمالی لشکر کو تُم سے دُور کرُوں گا
اور اُسے خُشک بیابان میں ہانک دُوں گا۔
اُس کے اگلے مشرِقی سمُندر میں
اور پِچھلے مغرِبی سمُندر میں ہوں گے۔
اُس سے بدبُو اُٹھے گی اور عفُونت پَھیلے گی
کیونکہ اُس نے بڑی گُستاخی کی ہے۔
21 اَے زمِین ہِراسان نہ ہو۔
خُوشی اور شادمانی کر
کیونکہ خُداوند نے بڑے بڑے کام کِئے ہیں۔
22 اَے دشتی جانورو ہِراسان نہ ہو
کیونکہ بیابان کی چراگاہ سبز ہوتی ہے
اور درخت اپنا پَھل لاتے ہیں۔
انجِیر اور تاک اپنی پُوری پَیداوار دیتے ہیں۔
23 پس اَے بنی صِیُّون خُوش ہو
اور خُداوند اپنے خُدا میں شادمانی کرو
کیونکہ وہ تُم کو پہلی برسات اِعتدال سے بخشے گا۔
وُہی تُمہارے لِئے بارِش یعنی پہلی اور پِچھلی برسات
بر وقت بھیجے گا۔
24 یہاں تک کہ کھلِیہان گیہُوں سے بھر جائیں گے
اور حَوض نئی مَے اور تیل سے لبریز ہوں گے۔

Read more...(to top)

لوقا 1 (کِتابِ مُقادّس)

46 پِھر مریمؔ نے کہا کہ میری جان خُداوند کی بڑائی کرتی ہے
47 اور میری رُوح میرے مُنّجی خُدا سے خُوش ہُوئی
48 کیونکہ اُس نے اپنی بندی کی پست حالی پر نظر کی
اور دیکھ اب سے لے کر ہر زمانہ کے لوگ مُجھ کو
مُبارک کہیں گے
49 کیونکہ اُس قادِر نے میرے لِئے بڑے بڑے کام
کِئے ہیں
اور اُس کا نام پاک ہے
50 اور اُس کا رَحم اُن پر جو اُس سے ڈرتے ہیں
پُشت دَر پُشت رہتا ہے۔
51 اُس نے اپنے بازُو سے زور دِکھایا
اور جو اپنے تئِیں بڑا سمجھتے تھے اُن کو پراگندہ کِیا۔
52 اُس نے اِختیار والوں کو تخت سے گِرا دیا
اور پست حالوں کو بُلند کِیا۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

Fear not, O land; be glad and rejoice, for the Lord has done great things!

Joel 2:21

Mary said:

He who is mighty has done great things for me, and holy is his name.

Luke 1:49

یوایل 2 (English Standard Version)

18 Then the Lord became jealous for his land
and had pity on his people.
19 The Lord answered and said to his people,
“Behold, I am sending to you
grain, wine, and oil,
and you will be satisfied;
and I will no more make you
a reproach among the nations.
20 “I will remove the northerner far from you,
and drive him into a parched and desolate land,
his vanguard into the eastern sea,
and his rear guard into the western sea;
the stench and foul smell of him will rise,
for he has done great things.
21 “Fear not, O land;
be glad and rejoice,
for the Lord has done great things!
22 Fear not, you beasts of the field,
for the pastures of the wilderness are green;
the tree bears its fruit;
the fig tree and vine give their full yield.
23 “Be glad, O children of Zion,
and rejoice in the Lord your God,
for he has given the early rain for your vindication;
he has poured down for you abundant rain,
the early and the latter rain, as before.
24 “The threshing floors shall be full of grain;
the vats shall overflow with wine and oil.

Read more...(to top)

لوقا 1 (English Standard Version)

46 And Mary said,
“My soul magnifies the Lord,
47 and my spirit rejoices in God my Savior,
48 for he has looked on the humble estate of his servant.
For behold, from now on all generations will call me blessed;
49 for he who is mighty has done great things for me,
and holy is his name.
50 And his mercy is for those who fear him
from generation to generation.
51 He has shown strength with his arm;
he has scattered the proud in the thoughts of their hearts;
52 he has brought down the mighty from their thrones
and exalted those of humble estate;

Read more...(to top)